سرینگر// عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ وہ مشترکہ طورآنے والے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں حصہ لے گا۔
اس بات کا اعلان عوامی اتحاد کی جموں میںمنعقد ہوئی اس کی پہلی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق میٹنگ کے اختتام پر عوامی اتحاد کے ترجمان سجاد لون نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فورم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مشترکہ طور آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات لڑے گا۔
سجاد لون نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کا اعلان فورم کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کریں گے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں پہلے ڈی ڈی سی انتخابات28نومبر سے شروع ہورہے ہیں۔