سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو دوسرے دن بھی جنوبی ضلع شوپیان میں ترکہ وانگام گاوں میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن جاری رکھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن بدھ کو شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے۔
گذشتہ روز فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور ترکہ وانگام گاوں کو محاصرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔یہ آپریشن حکام کے مطابق گاوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا ۔
مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کا گھر گھر تلاشی آپریشن دو دنوں سے جاری ہے۔مذکورہ گاوں کم و بیش ایک ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے ۔