سرینگر//گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد میں شامل سیاسی پارٹیو ں کی ایک میٹنگ جمعہ کو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر منعقد ہورہی ہے۔
گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد اُن مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ فورم ہے جو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کررہی ہیں۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق عوامی اتحاد کے لیڈران آج آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز مذکورہ فورم نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں شامل ہونے والے اُمیدواروں کی فہرست جاری کی۔