سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کوبھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ایک مرتبہ پھر گولہ باری کا ہوئی۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ آر پار گولہ باری کے نتیجے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج قریب ساڑھے بارہ بجے کرناہ علاقہ گن گرج سے دہل اٹھا۔فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے سعدپورہ، دھنی، ہجترہ کے علاوہ سریاں کے اوپری علاقوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کا بھارتی افواج” بھرپور “جواب دے رہی ہے۔ ابھی تک پورے علاقے میںچاروں اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے
گولہ باری کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقضان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ آخری اطلاعات ملنے تک آر پارگولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔