سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ سیاسی مجبوریوں سے اُوپر اُٹھ کر باہمی مذاکرات کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف ہلاکتیں انتہائی صدمے کی بات ہے۔
محبوبہ کا یہ بیان کنٹرول لائن کے دونوں طرف بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ہوئی ہلاکتوں کے دوسرے روز سامنے آیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا سابق وزیر اعلیٰ اٹل بہاری واجپائی اور سابق صدر مشرف کے ہاتھوں جو جنگ بندی ہوئی تھی اُس کو بحال کیا جانا چاہئے اور یہ ایک اچھی شروعات ہوسکتی ہے۔