سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرکزی وزیر اور پارٹی کے سینئر لیڈر انوراگ ٹھاکر کو جموں کشمیر میں منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
بھاجپا نے اس سلسلے میںگذشتہ رات دیر گئے ایک پارٹی آرڈر جاری کیا اور ٹھاکر کو فوری طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت دی۔
جموں کشمیر میں پہلے ڈی ڈی سی انتخابات28نومبر سے شروع ہورہے ہیں اور آٹھ مرحلوں پر منعقد ہونے والے یہ الیکشن22دسمبر کو اختتام پذیر ہونگے۔
بھاجپا ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سخت کوشاں ہے اور ٹھاکر کی تقرری انہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔
یہ انتخابات اس لئے بھی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے کے بعد پہلی جمہوری سرگرمی ہے۔