سرینگر//ضلع رام بن میں پیر کے روز پتھر کھسک آنے کے نتیجے میں حکام نے سرینگر۔جموں شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دو روز سے جموں کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہورہی ہے جس کی وجہ سے خطے کے اندر درجہ حرارت میں بھی نمایاں حد تک گراوٹ درج ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع رام بن میں شاہراہ پر کئی جگہوں پر پتھر کھسک آرہے ہیں جس کی وجہ سے اس شاہراہ کا کھلا رہنا ممکن نہیں تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اسی لئے شاہراہ کو گاڑیوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال اور شاہراہ کی حالت کو دیکھ کر ہی بعد میں کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔