سرینگر//حکام نے پیر کو کہا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنتھن درے پر باری برفباری میں پھنسے دس افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گذشتہ شب اُن دس افراد کی جانیں بچائیں جو برفباری کی زد میں آکر سنتھن درے پر پھنس کر رہ گئے تھے۔
حکام نے کہا کہ فوج اور پولیس کی مذکورہ ٹیم نے دوران شب پانچ گھنٹے طویل سفر کرتے ہوئے پھنسے افراد کو سنتھن درے سے نیچے میدانی علاقے میں بحفاظت پہنچایا جس کے بعد اُنہیں کھانا اور پناہ فراہم کیا گیا۔
سنتھن درہ جنوبی کشمیر کے برینگ وادی اور کشتواڑ کے درمیان ایک معروف سیاحتی مقام ہے۔سطح سمندر سے ساڑھے بارہ ہزار بلند ی پر واقع یہ مقام سال کے اکثر اوقات برف سے ڈھکا رہتا ہے۔