سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں منگل کو بیسیوں دکانداروں نے نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین الزام عائد کررہے تھے کہ حکام کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے کیونکہ وہ ان وارداتوں کو روکنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کررہے ہیں۔
اس سے قبل مظاہرین شاہ فیصل مارکیٹ میں جمع ہوئے اور بعد میں سوپور۔نوپورہ روڑ پر دھرنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب بھی سوپور میں نقب زنوں نے کئی دکانوں کو لوٹ لیا ہے۔
سوپور اکانومکس الائنس کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ نقب زنی کے بڑھتے واقعات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے قصورواروں کیخلاف سخت اور جلد کارروائی عمل میں لائے۔