سری نگر// پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے ” بی جے پی خود حصول اقتدار کے لئے کئی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے لیکن ہم اگر الیکشن لڑنے کے لئے الائنس بناتے ہیں تو اس پر ملک مخالف ہونے کا لیبل لگایا جاتا ہے“۔
انہوں نے مزیدکہا ” پہلے بی جے پی کا بیانیہ تھا کہ گپکار اعلامیہ ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے اور اب وہ ہمیں 'گپکار گینگ' کے نام سے پکار کر ملک دشمن قرار دے رہے ہیں“۔
موصوفہ نےان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے گپکار اعلامیہ کے خلاف کی جانے والی ٹویٹس کے رد عمل میں کیا۔