سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے بدھ کو مبینہ طور خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔یہ واقعہ سوپور کے وڈورہ علاقے میں پیش آیا۔
حکام نے مذکورہ اہلکار کی شناخت 42سالہ کانسٹیبل رجت کمار ساکن اُڑیشہ کے طور کی۔
انہوں نے کہا کہ رجت کو اپنے ساتھیوں نے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔