کپوارہ//شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک تودے کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے ٹنگڈار سیکٹر میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک تودہ فوج کے روشن پوسٹ سے گذشتہ شام دیر گئے ٹکرایا اور اس نے تین اہلکاروں کو اپنی زد میں لایا۔
اہلکاروں کو تودے سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔
ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت رائفل مین نکھل شرما جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت رمیش چند اور گروندر سنگھ 7آر آر کے طور ہوئی ہے۔
ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی تودے گر آنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔