کنگن//سرینگر۔ لداخ شاہراہ کو بدھ کے روز ٹریفک کے لئے بحال کیا گیا ۔اس شاہراہ کو چار روز پہلے موسم کی خرابی کے پیش نظر گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند کیا گیا تھا۔بعد ازاں اس کی بحالی کا کام شروع کیا گیا اور آج مذکورہ کام مکمل ہوتے ہیں ٹریفک کی بحالی عمل میں لائی گئی۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ چار روز سے بند رہنے والی سرینگر۔ لداخ شاہراہ کو دونوں کی طرف کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بحال کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک رورل گاندربل فہیم علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ سے کرگل کی طرف فوجی کانوائی کے علاوہ 25درماندہ مسافر گاڑیوں کو بھی کرگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے جبکہ منی مرگ سے 170چھوٹی بڑی گاڑیوں کو سرینگر کی طرف روانہ کیا گیا ۔
منی مرگ پولیس پوسٹ کے انچارج باکر علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دراس سے فوجی کانوائی کو بھی سرینگر کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔