سرینگر//مشتبہ جنگجووں نے بدھ کی شام جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں فورسز پر ایک گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چونک کر سڑک پر پھٹ پڑا اور اس کے نتیجے میں12عام شہری زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مشتبہ جنگجو وں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس سے کے آہنی ریزوں سے بارہ شہری زخمی ہوگئے ۔
سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔