ترال // جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی فیس میں مبینہ طور بے تحاشہ اضافے کے خلاف صارفین نے جمعرات کومقامی آب گھر کے مقام پر جمع ہو کرمتعلقہ محکمہ کے خلاف زورداراحتجاج کیا۔
احتجاجی صارفین نے سڑک پر دھرنا دیاجس کے دوران ترال بالا میں بیشتر دکانیں بند رہیں۔
احتجاج کی اپیل سٹیزنز کونسل ترال اور ٹریڈرس فیڈریشن ترال نے مشترکہ طور دی تھی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق ترال میں بجلی بلوں کے اندر 200سے 240 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔