نئی دہلی// ملک میں کورونا کیس90 لاکھ سے متجاوز ہو گئے ہیں حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ریکوری شرح بڑھ کر 93.60 فیصد ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 45,882 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 90.04 لاکھ ہو گئی ہے۔