سرینگر//گذشتہ شب پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے تاریخی مغل روڑ پر برفباری میں پھنسے کم سے کم19افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔
حکام کے مطابق گذشتہ شام مغل روڑ پر برفباری شروع ہوتے ہی ٹریفک کو بند کیا گیا لیکن کچھ گاڑیوں نے ابھی پیر کی گلی کراس نہیں کی تھی جہاں برف کی سطح اتنی بڑھ گئی تھی کہ مذکورہ گاڑیوں کو رکنا پڑا ۔
کم و بیش چھ گاڑیوں میں سوار 19افراد پیر کی گلی کے نزدیک پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکالنے کیلئے آپریشن عمل میں لایا گیا۔
حکام نے کہا کہ مذکورہ افراد کو محفوظ مقام تک پہنچایا گیا اور اُنہیں کھانا اورضرورت کی چیزیں فراہم کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پیر کی گلی علاقے میں بھاری برفباری کے بعد مغل روڑ کو ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے بند کیا گیا ہے۔