سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں جمعہ کو ایک مسجد کے نزدیک بارودی سرنگ بر آمد ہوئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارودی سرنگ شورت گاوں کی مقامی مسجد کے قریب بر آمد کی جس کو ایک پائپ کے اندر نصب کیا گیا تھا۔
سرنگ کی موجودگی کا پتہ چلنے کے فوراً بعد ماہرین کی ایک ٹیم طلب کرکے اس کو ناکارہ بنایا گیا۔