خوشبوؤں میں بسو دوستو
نعتِ آقا پڑھو دوستو
سنّتوں کے مطابق ہووہ
کام جو بھی کرو دوستو
بھرلو سینوں میں دردِ نبی
اور ہنستے رہو دوستو
رکھ کے وردِ زباں یاعلی
آفتوں سے بچو دوستو
آج دل مضطرب ہے بہت
ذکرِ طیبہ کرو دوستو
کامیابی اگر چاہئے
سنتوں میں ڈھلو دوستو
بھر چکا ہے زمانے سے دل
اب مدینے چلو دوستو
عشقِ احمد میں ہوکر فنا
پھول بن کر کِھلو دوستو
محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبہ رضویہ گوپی گنج،
بھدوہی۔یوپی۔بھارت