نئی دہلی// ملک میں ایک بار پھر کورونا کیس بڑھ رہے ہیں اور پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ 45 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ، حالانکہ اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں بھی اوسطاً اضافہ ہوا ہے۔
زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران44059 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.39 لاکھ ہوگئی ہے۔