Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

تخریبی عناصر کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت،دفعہ370کی واپسی ناممکن: نقوی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 23, 2020 2:22 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سری نگر// مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو تخریبی عناصر کو الگ تھلگ کر کے ترقی کی راہ پر چل کر ایک خوشحال زندگی گزر بسر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 کو پارلیمان نے ختم کیا ہے اور اس کی واپسی اب ناممکن ہے۔
مختار عباس نقوی نے یہ باتیں یو این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔
انہوں نے کہا”آج کا جموں و کشمیر ایک خوشحال ماحول میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو پھر سے تباہ کن ماحول پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ان کو الگ تھلگ کیا جانا چاہیے۔ لوگوں کو ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے ایک خوشحال زندگی گزر بسر کرنی چاہیے“۔
نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مستقبل قریب میں ترقی اور لوگوں کو با اختیار بنانے کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
انہوں نے کہا”دفعہ 370 کی وجہ سے یہاں ترقی اور لوگوں کو با اختیار بنانے سے متعلق اسکیمیں لاگو نہیں تھیں۔ اب وہ اسکیمیں لاگو ہو چکی ہیں۔ ان کا اثر بھی نظر آنے لگا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں ترقی اور لوگوں کو با اختیار بنانے کے میدان میں ہمیں بہت جلد انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی“۔
ان کا اس پر مزید کہنا تھا”بہت سے کارپوریٹ اور صنعتی گھرانوں نے مرکزی حکومت سے رجوع کر کے جموں و کشمیر میں اپنے یونٹ کھولنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس سے نہ صرف یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ ترقی کی رفتار بھی تیزی پکڑے گی“۔
نقوی نے کہا کہ 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ' نے اپنے آپ کو الگ تھلگ ہوتا دیکھ کر ہی انتخابی میدان میں کودنے کا فیصلہ لیا ہے۔
ان کے بقول”ان کا خاندانی غرور اور پاندانی سرور چکنا چور ہو چکا ہے۔ پہلے انہوں نے کہا کہ ہم تب ہی انتخابی عمل میں شرکت کریں گے جب دفعہ 370 واپس آئے گی۔ دفعہ 370 کو پارلیمنٹ نے ختم کیا ہے۔ اس کی واپسی ناممکن ہے۔ یہاں کے لوگ ترقی کے راستے پر چل پڑے ہیں۔ جب گپکار الائنس والوں کو پتہ چلا کہ ہم تو الگ تھلگ ہو رہے ہیں تو انہوں نے اپنا مشورہ بدل کر انتخابی میدان میں کودنے کا فیصلہ لیا“۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ڈسٹرک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ایک مخصوص اتحاد کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے سے روکنے کی شکایتیں بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا”جب امیدوار لوگوں کا موڈ اپنے خلاف دیکھتے ہیں تو وہ شور مچاتے ہیں کہ ہمارے امیدواروں کو مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے اور بعد میں کہیں گے کہ یہی وجہ رہی کہ ہمارے امیدوار ہار گئے۔ ان ہی لوگوں کے بیان تھے کہ بی جے پی کو کشمیر میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔ لیکن زمینی سطح پر نظر ڈالیں تو بی جے پی کے امیدوار ہر جگہ سے کھڑا ہوئے ہیں“۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے تو نقوی کا جواب تھا”بی جے پی کتنی سیٹیں جیتتی ہے یا گپکار الائنس کتنی سیٹیں جیتتی ہے یہ اہم نہیں ہے۔ سب سے ہم لوگوں کی شرکت ہے۔ بار بار کہا جا رہا تھا کہ سیاسی عمل شروع ہونا چاہیے۔ لیکن اس سے بڑا سیاسی عمل کیا ہوسکتا ہے کہ جو انتخابات 70 سال میں نہیں ہوئے وہ ہو رہے ہیں“۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نویں پینکاک سیلات فیڈریشن کپ | 2025 کے لیے سلیکشن ٹرائلز
سپورٹس
ترمبو سیمنٹ انڈسٹریز کا ’سالڈ سیمنٹ ‘لانچ
صنعت، تجارت و مالیات
پلوامہ اور بارہمولہ میں فوڈ سیفٹی کے چھاپے | قصابوں اور دکانداروں پر 35ہزار کا جرمانہ عائد
صنعت، تجارت و مالیات
بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی
طب تحقیق اور سائنس

Related

تازہ ترین

سید محمد الطاف بخاری نے مزار شہداء پر حاضری نہ دینے پر حکمران جماعت کے لیڈروں کو لتاڑا کہا، وزیراعلیٰ کو مزار شہدا پر جانے سے کون روک سکتا تھا؟ وہ جان بوجھ کر آج دلی چلے گئے

July 13, 2025
تازہ ترینکشمیر

دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا

July 13, 2025
تازہ ترینکشمیر

کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی

July 13, 2025
تازہ ترینکشمیر

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?