جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مضافاتی علاقہ مہڑ کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام ایک ٹاٹا سومو گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رام بن کے مضافاتی علاقہ مہڑ کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام قریب چھ بجے ایک ٹاٹا سومو سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔
بیان میںکہا گیا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی رام بن پولیس اور کیو آر ٹی ٹیم کے رضاکار جائے موقع پر پہنچے اور بچاﺅ کارروائیاں شروع کیں۔