سرینگر//سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے خالی پنچ اور سرپنچ ضمنی اِنتخابات 2020 میں بالترتیب 65.54فیصد اور 52.24فیصد ووٹران نے اپنے رائے حق دہی کا اِستعمال کیا ہے۔ایس ای سی سے کہا کہ خالی پنچ نشستوں کے لئے 343حلقہ ہائے اِنتخابات میں ضمنی اِنتخابات منعقد ہوئے جن میں صوبہ کشمیر کے 317 اور صوبہ جموں کے 26 نشستیں شامل ہیں۔52757اہل رائے دہندگان میں سے 34578 ووٹران نے دوسرے مرحلے کے پنچ اِنتخابات میںحصہ لیاجن میں 17987مرد اور 16591خواتین ووٹران شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی اور دوپہر2بجے ختم ہوئی۔ جموں صوبہ میں 79.25 فیصد اور کشمیر صوبہ63.92 فیصد ووٹران نے دوسرے مرحلے کے پنچ ضمنی اِنتخابات میں ووٹ ڈالیں۔خالی سرپنچ اِنتخابات میں 83حلقہ ہائے انتخابات میں دوسرے مرحلے کے دوران 52.25فیصد ووٹران نے حصہ لیا جن میں سے 62 صوبہ کشمیر اور 21صوبہ جموں میں تھے۔سرپنچ ضمنی اِنتخابات میں دوسرے مرحلے کے دوران 106551رائے دہندگان میں سے 55672نے اپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کیا جن میں29409 مرد اور 26263 خواتین ووٹران شامل ہیں ۔جموں صوبہ میں 71.19فیصد جبکہ 44.72فیصدکشمیر صوبہ میں ووٹ ڈالے گئے۔جموں صوبہ کے ضلع جموں میں پنچ اور سرپنچ انتخابات کے لئے بالترتیب 86.93فیصد اور 79.21فیصد ووٹران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ صوبہ کشمیر میں پنچ اور سرپنچ نشستوں کے لئے سب سے زیادہ ووٹ بانڈی پورہ میں ڈالے گئے ۔پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بالترتیب 78.15فیصد اور 74.20فیصد ووٹران نے ا پنا حق رائے دہی کا اِستعمال کیا۔ایس ای سی نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے اِنتخابات کے لئے تمام پولنگ سٹیشنوں پر حالات پُر امن رہے۔