کپوارہ// پیپلز کانفرنس چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ گپکار الائنس ایک مضبوط اتحاد کے طور ابھرے گا اور اس پر الزام لگانے والو ں کو انتخابات کے بعدجواب دیا جائیگا ۔ کپوارہ میں کئی عوامی جلسو ں سے خطاب کے دوران سجاد لون نے کہا کہ پیپلز الائنس پر الزام لگانے والے بوکھلا ہٹ کے شکار ہوئے ہیں اور آئے روز اور اس اتحاد پر الزام تراشی کرتے ہیں لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ انہیں جواب دینا ہو گا ۔انہوںنے کہا’’ پیپلز الائنس مضبوط اتحاد ہے اور میں اس پر اپنی جان بھی دینے کے لئے بھی تیار ہوں کیونکہ اس اتحاد کو جمو ں و کشمیر کے عوام کی عزت و قار کے تحفظ کے لئے تشکیل دیا گیا ہے‘‘ ۔ سجاد لون نے کہا کہ پیپلز الائنس کو سو چ سمجھ کر تشکیل دیا گیا ہے کیونکہ جمو ں و کشمیر کے تشخص پر ڈاکہ ڈلا گیا ہے جو الائنس کو قطعی منظور نہیں اورکشمیری قوم کو بچانے کے لئے اتحاد وقت کی ضرورت تھی ۔انہو ں نے کہا کہ جمو ں و کشمیر کی تما م سیاسی پارٹیو ں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس پر گپکار الائنس کی مخالفت کرنے والے بوکھلا ہٹ کے شکار ہو ئے ہیں ۔انہو ں نے لوگو ں سے اپیل کی کہ وہ ہر جگہ پیپلز الائنس کے امیدوار کو کامیاب بنائیں تاکہ جمو ں و کشمیر کی شنا خت پر لگا دھبہ مٹایا جائے ۔سجاد لون نے کپوارہ کا دورہ کر کے راجیہ سبھا ممبر میر محمد فیا ض کے گھر جاکر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت پرسی کی۔