سرینگر//پرنسپل سیکریٹری زرعی پیداوار ، بہبودی کسان ، باغبانی اور غنچہ ابریشم نوین کمار چودھری نے جموں وکشمیر یوٹی میں ان محکموں میں جاری مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت درج کئے گئے اخراجات کا جائزہ اس ضمن میں طلب کی گئی میٹنگ میں لیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس اے پی اینڈ ایف ڈبلیو محکمہ امتیاز احمد وانی ،ناظم زراعت جموں اندرجیت، ناظم باغبانی جمو ں رام سیوک، ناظم غنچۂ ابریشم جے اینڈ کے منظور احمد قادری کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ناظم باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ اور محکمہ زراعت اور باغبانی کے دوسرے اَفسران نے سرینگر سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے افسروں کو مختلف علاقوں کی جغرافیہ اور وہاں کاشت کی گئی بڑی فصلو ں کے تحت ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت دستیاب رقومات اس طرح صر ف کئے جانے چاہئیں کہ وہ سود مند ثابت ہوسکے ۔انہوں نے افسروں کو مزید کہا کہ وہ ان سکیموں کے تحت وسائل کے تحت مؤثر طور استعمال میں لائیں تاکہ زرعی صورتحال میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔ انہوں نے افسروں کو زرعی آلات او رمشینر ی فراہم کرنے کے لئے کہا تاکہ مزدوری پر آنے والے اخراجات کو کم ہوسکے اور پیداوار میں بھی یقینی بن سکے۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کوپرم پرگتی کرشی وکاس یوجنا کے تحت 700لاکھ روپے کا سالانہ منصوبہ مرتب کرنے حکومت ہند کو پیش کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے ایگریکلچرل میکنائزیشن سب مشن کے تحت بچی ہوئی رقم 12.40کروڑ روپے رقم کو منصفانہ طور استعمال کرنے کے لئے کہا ۔پرنسپل سیکرٹری پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سکیم کے تحت تمام لازمی کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔دوران میٹنگ پرنسپل سیکرٹری کو بتایا یا راشٹریہ کرشی وِکاس یوجنا سکیم کے تحت 2009-10سے مارچ 2020تک 546.60 کروڑ روپے میں سے 530.09 روپے صرف کئے جاچکے ہیں ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ 2019-20ء تک واگزار کئے گئے 162.76لاکھ روپے واگزار کئے گئے ہیں جو سکیم کے تحت صرف کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاستی حصہ 8.46لاکھ بھی سکیم کے تحت استعمال میں لائے گئے ہیں۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ ایگریکلچرل میکنائزیشن سب مشن کے تحت سال 2020-21 کے لئے لائحہ عمل ایس ایل ای سی نے منظور کیا ہے جو کہ 50کروڑ روپے ہے اور بچی ہوئی 12.40کروڑ روپے کی بھی توثیق کی گئی ہے۔ فائل ہیلتھ کارڈ سکیم کے تحت 38لاکھ روپے کا منصوبہ مرتب کیا گیا ہے اور پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت جموںوکشمیر کے لئے 40 کروڑ روپے مختص کی گئی ہے ۔میٹنگ میں قومی غذائی تحفظ مشن کے تحت مختص رقم پر بھی غور و خوض ہوا جو کہ 2020-21کے لئے 60لاکھ روپے ہیں جس میں سے 17.54 لاکھ روپے کی بچی ہوئی رقم کی بھی توثیق کی گئی ۔اس کے ساتھ آر کے وی وائی کے تحت یوٹی جموں وکشمیر کو سال 2020-21کے لئے 8.20 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے ۔