سرینگر+بانڈی پورہ//اونتی پورہ میں پولیس نے 1.5کروڑ روپے مالیت کی ہیروین اور نائد کھے سمبل میںنشیلی ادویات کی 20بوتلیں برآمدکرکے فارماسسٹ اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے 2گاڑیاں ضبط کیں۔جموں و کشمیر پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے ڈرگ مافیہ کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے ملنگ پورہ اونتی پورہ میں 1.5کروڑ روپے کی ہیرون ضبط کرکے سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک خصوصی اطلاع ملتے ہی ایک ماورتی سفٹ کار زیر نمبرJK18/8056 میں نشیلی چیز کو سمگل کیاجارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جوں ہی نارکٹس ٹاسک فورس کو اسکی اطلاع ملی تو فورس نے گاڑی کی تلاشی لی اور گاڑی میں موجود ڈرائیور کو گرفتار کیاجس کے قبضے سے 1ایک کروڑ 50لاکھ روپے کا ہیروئن ضبط کیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور عبدالرشید بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ لارکی پورہ اونتی پورہ کو گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔ ادھر نائندکھے سمبل میں پولیس نے ایک فارماسسٹ کو گرفتار کرکے نشیلی ادویات کی 20بوتلیں ضبط کیں۔ ایس ڈی پی او سمبل کی ہدایت پر ایس ایچ او سمبل منیب الاسلام نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر سجاد احمد قریشی ساکن ناربل سرینگر کواومکس کی 20بوتلیں اور دیگر اقسام کی نشیلی ادویات برآمد کیں۔ پولیس نے مذکورہ شہری کی گاڑی زیر نمبرJK02D/6465ضبط کی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر172/2020درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ بانڈی پورہ پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ نشیلی ادویات کادھندہ کرنے والوں کی اطلاع پولیس کو فراہم کرکے اپنا تعاون پیش کریں تاکہ اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑاجائے۔