نئی دلی//نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے تمام سیاسی پارٹیوں سے ‘ملک پہلے ’ کی پالیسی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ تمام سیاستدانوں کو اپنے مخالفین کو صرف حریف سمجھنا چاہیے اور انھیں آپس میں اچھی رسم و راہ رکھنی چاہیے ۔مسٹرنائیڈو نے یہاںکل آنجہانی وزیراعظم آئی کے گجرال کے اعزاز میں ورچوول طور پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سیاستدانوں کو اپنے مخالفین کو صرف حریف سمجھنا چاہیے ، دشمن نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ انھیں باہم اچھے سماجی رشتے رکھنے چاہیئیں۔ تمام پارٹیوں ست ‘ملک پہلے ’ کی پالیسی پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو الگ رکھ کر قومی مفاد میں خارجہ پالیسی کی حمایت کرنی چاہیے ۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ جنوبی ایشیا دنیا کی تقریبا ایک چوتھائی آبادی کا مسکن ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ سارک علاقائی گروپ نہ صرف خطے میں، بلکہ پوری دنیا میں خوشحالی اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے ۔