سری نگر// وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے تین افراد، جنہیں چند روز قبل دلی میں گرفتار کیا گیا، کے اہلخانہ نے جمعہ کے روز یہاں پریس کالونی میں ایک بار پھر احتجاج کرکے گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جو دوران احتجاج زار و قطار رو رہے تھے۔
انہوں نے دلی پولیس کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان معصوم ہیں اور اُنہیں بے بنیاد کیسوں میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔