سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعرات کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کے تبادلے کے دوران فورسز نے ایک جنگجو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ ضلع کے گنڈ بابا خلیل گاوں میں پیش آیا جہاں اطلاعات کے مطابق فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز آپریشن کے دوران ہی چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میںایک جنگجوزخمی ہوا اور اُسے اسی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار جنگجو کی شناخت ظہیر عباس لون ساکن پلوامہ کے طور کی گئی ہے اور اسے علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔