سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہارہ قصبہ میں جمعرات کو ایک گرینیڈ دھماکے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق جنگجوﺅں نے اسپتال کے نزدیک فورسز کو گرینیڈ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی اور اس کی زد میں آکر سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت 40ویں بٹالین سے وابستہ پاٹل پرماکر کے طور ہوئی ہے اور اُس کی حالت مستحکم ہے۔
واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔