نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیس ایک کروڑ کا ہندسہ چھونے کے قریب ہیں ، تاہم اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی 95 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور ایکٹو کیسز کی تعداد 3.13 لاکھ رہ گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22890نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد9979447 ہوگئی ہے۔ اس دوران31087 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد95.20 لاکھ اور صحت یابی کی شرح 95.40 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 8535 کم ہو کر 3.13 لاکھ ہوچکے ہیں اوراس کی شرح کم ہو کر3.14 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی دوران 338 مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر144789 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔