بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے چکلو علاقے کی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جس کے نتیجے میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک گزشتہ 13برسوں سے نظر اندازہورہی ہے ۔ ایک مقامی شہری ثاقب بشیر نے بتایا کہ سڑک کی موجودہ حالت اس قدر خستہ ہے کہ اب ٹرانسپورٹر اپنی سروس جاری رکھنے سے گریزکررہے ہیں ۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ انہو ں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو مطلع کیا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گی ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت کرانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت دیں۔