سری نگر// جموں و کشمیر میں ہفتے کو ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے 28 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ٹھیک دو بجے دن اختتام پذہر ہوئی اور دن کے ایک بجے تک مجموعی طور پر زائد از 40 فیصد ووٹنگ درج ہوئی تھی۔
جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر دفتر کی طرف سے جاری اعداد شمار کے مطابق دن کے ایک بجے تک جموں وکشمیر میں مجموعی طور پر 40.91 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں دن کے ایک بجے تک 25.90 فیصد جبکہ صوبہ جموں میں 56.40 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ہے۔