گاندربل//بارسوتولہ مولہ رابطہ سڑک پر ایک ٹریفک حادثے میں میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ کا ملازم ہلاک ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ بارسوگاندربل کے قریب ایک نامعلوم آٹولوڈ کیریئرنے سکوٹی زیرنمبرJK01R-4884کوٹکرمار دی،جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار عبدالرشیدڈارولدمرحوم غلام احمد ساکنہ پیرپورہ گاندربل شدیدزخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے زخمی سکوٹی سوار کو گاندربل اسپتال پہنچایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ منتقل کیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔مہلوک میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ کاملازم تھا۔پولیس نے کیس درج کرکے مفرور لوڈ کیریئرڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔