نئی دہلی// حکومت نے برطانیہ سے آنے والی سبھی پروازوں پر 23سے 31دسمبر تک کے لئے پابندی عائد کردی ہے ۔برطانیہ میں میں کووڈ۔ 19 کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد یہاں ایک اعلی سطح میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔شہری ہوابازی کی وزارت نے 31 دسمبر کی رات 11بجکر 59 منٹ تک برطانیہ سے یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں پر پابندی عائد رہے گی۔ یہ پابندی 22 دسمبر کی رات 12 بجکر ایک منٹ سے عمل میں آئے گی۔جو پروازیں برطانیہ سے پرواز کرچکی ہیں یا ملک سے روانہ ہوچکی ہیں، جن ہندوستانی طیاروں کو برطانیہ سے یا وہاں کے راستے واپس آنا ہے ۔ ان کے لئے 22 دسمبر کی رات 11 بجکر 59 منٹ تک ملک میں اترنے کی اجازت ہوگی۔ان سبھی طیاروں سے آنے والے سبھی مسافروں اور کرو کی لازمی طور پر ہوائی اڈے پر ہی آر ٹی۔ پی سی آر جانچ کی جائے گی۔وزارت نے ٹویٹ کرکے بتایا”احتیاط برتتے ہوئے 22 دسمبر کی رات 11 بجکر 59 منٹ تک برطانیہ سے یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں کے سبھی مسافروں کی لازمی طور پر آر ٹی۔ پی سی آر جانچ کی جائے گی“