مینڈھر//ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے بعد منگلوار کو مینڈھر قصبہ میں کانگریس سینئر لیڈر چوہدری ظفر اللہ آزاد نے اس وقت زوردار جشن منایا جب انکے صاحبزادے عمران ظفر منکوٹ انتخابی حلقہ سے چھ ہزار سے زائد ووٹوں سے انتخاب جیت گئے۔ انکی جیت کی خبر پھیلتے ہی چوہدری ظفراللہ آزاد قصبہ مینڈھر میں اپنے گھر سے اپنے حامیوں سمیت قصبہ مینڈھر میں خوشی مناتے ہوئے قصبہ کا چکر لگایا۔انکے ہمراہ بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے۔ اس دوران ڈھول باجے اور پٹاخوں سے جشن منایا گیا اور لوگ عمران ظفر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اور ناچتے رہے۔