Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

ایم ڈی جے کے پی سی سی کی ورکر وں کیساتھ میٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 23, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
جموں//منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی وِکاس کنڈل نے ورکرس ایسوسی ایشن جے کے پی سی سی سے ایک میٹنگ کی تاکہ ان کے مسائل اور تحفظات کا جائزہ لینے کے علاوہ فوری انتظامی امور کا جائزہ لیا جاسکے۔منیجنگ ڈائریکٹر نے اَرکان سے آرگنائزیشن کی بہتری کیلئے محنت ، لگن اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا اوران کے مسائل بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اْنہیں یقین دلایا کہ ملازمین کہ ملازمین کی جائز شکایات کے حل کے لئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
 
 

جعلسازی سے امتحانی فیس رقوم کا اخراج | جموں یونیورسٹی کے عہدیداروں ، نجی پروموٹروںکیخلاف مقدمہ درج

 جموں// امتحانی فیس کے جعلی اندراج و اخراج کے جعلی رسید بنانے والے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے منگل کے روز نجی کالجوں کے دو پروموٹرز کے علاوہ جموں یونیورسٹی کے چار ملازمین کے علاوہ جے کے بینک کے کچھ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ کرائم برانچ جموں کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ یہ مقدمہ غلط اہلکاروں کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت گہری تحقیقات کے لئے تحریری شکایت پر درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ نے پرائیویٹ کالجوں کے پروموٹرز اور جے کے بینک برانچ نیو یونیورسٹی کیمپس جموں کے ساتھ جموں یونیورسٹی کے افسران اور عملے کے ساتھ  دھوکہ دہی ، مجرمانہ سازش ، جعلسازی اور سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرکے کالجوں کے امتحانی فیس کے جعلی اندراج و اخراج کے لئے مقدمہ درج کیا۔ترجمان نے بتایا "ان غلط افسران / عہدیداروں کے خلاف باقاعدہ فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے جو انکوائری کے دوران نامزدگی کی فیس جعلسازی سے جمع کروانے اور واپس لینے میں ملوث پائے گئے تھے"۔ترجمان نے کہا کہ ان اداروں میںکٹھوعہ کا راجیو گاندھی میموریل کالج آف ایجوکیشن کٹھوعہ اور وویکا نندا کالج آف ایجوکیشن لکھن پور کٹھوعہ اور ان کے دوملازمین اشونی کمار کھجوریہ (راجیوگاندھی میموریل کالج آف ایجوکیشن اور وجے کمار(وویکا نندا کالج)کویونیورسٹی ملازمین عبدالغفور ،یوگیشور سنگھ،پردیپ کمار اور سنیل کمار کے ساتھ پرچہ میں نامزد کیاگیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جے کے بینک بینک برانچ ، نیو یونیورسٹی کیمپس جموں کے کچھ عہدیداروں پر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
 
 
 

ضلع پونچھ کے علاقہ گنڈی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری، عوام پریشان

حسین محتشم
پونچھ//برف باری اور بارش کی وجہ جہاں پونچھ میں شدید سردی کی لہر شروع ہوئی ہے وہی مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے جس نے عوام کی ناک میں دم کردیا ہے۔بجلی بندش سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے، مریضوں اورعام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ضلع پونچھ کے ملحقہ گنڈی علاقہ میں بجلی کی بندش جاری ہے جو کہ مقامی لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گنڈی میں لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ اعجاز احمد نامی ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کہ شدید سردی کی لہر چل رہی ہے اس دوران کی بجلی بندش نے عوام کو تنگ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو بجلی آتی نہیں اگر آئے تو ایک گھنٹے بجلی میں ہر پانچ اور دس منٹ بعد مین لائن ٹرف کرجاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہابجلی کی انکھ مچولی نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے اگر یہی حال رہا تو عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
 
 

کوٹرنکہ اور بدھل میں سرکاری زمینوں کا سکڑائو جاری

 محمد بشارت 
کوٹرنکہ // سب ضلع کوٹرنکا و بدھل میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ بھیڑپالن ،زراعت ،آبپاشی و جل شکتی محکموں کے علاقہ محکمہ تعلیم کی زمینیں سکڑتی چلی جارہی ہیں۔ کوٹرنکہ کمینوٹی ہیلتھ سنٹر کی  17 کنال کے قریب اراضی تھی جو سکڑ کر تین کنال کے قریب رہ گئی ہے لیکن محکمہ صحت بے بسی  اور لاچارگی میں مبتلا ہے وہیں شیپ ہسبنڈری بدھل کی زمین بھی سکڑ کر چند مرلے ہی رہ گئی ہے۔ کوٹرنکہ میں سینکڑوں کنال  پر محیط کاہچرائی زمین کو اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں نے ہڑپ کیا ہے اور محکمہ مال کے ملازمین پر چند کھوٹے سکوں کی خاطرسرکاری زمینوں کے جعلی اندارج کر کے سرکاری زمینوں کو فروخت کر نے کا الزام ہے ۔حالت یہ ہے کہ کوٹرنکہ اور بدھل میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لیے سرکاری زمین دستیاب نہیں ہے ۔بلاک ڈیولپمنٹ افسر بدھل اولڈ کوٹرنکہ چوہدری سلام دین نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوے کہا کہ   بیت الخلاء کے لیے ہمارے پاس رقم موجود ہے اور محکمہ مال جگہ کی نشاندہی کرنے میں لیت لعل سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مال ہمیں جگہ کی نشاندہی کر کے دے ، ہم اج ہی بیت الخلاء کا کام شروع کریں گے۔
 
٭٭٭
 
 

 سنئی تا پیر کریم شاہ غازی درگاہ سڑک ہنوز مرمت کی منتظر

بختیار حسین
سرنکوٹ// سنئی سے پیر کریم شاہ غازی کی درگاہ تک جانے والی 2 کلو میٹر سڑک ہنوز مرمت کی منتظر ہے۔ 2014 سیلاب کی وجہ سے سڑک دریا برد ہوگئی تھی جبکہ مذکورہ سڑک کی ایک پلی بھی دریا میں بہہ گئی تھی جس سے سڑک رابطہ منقطع ہو گیاتھا تاہم ابھی تک محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے سڑک کی بحالی کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ خالد شاہ نامی نوجوان نے بتایا کہ پیر کریم شاہ کی درگاہ پر بڑی تعدا دمیں عقیدت مند آتے ہیں لیکن سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ درگاہ پر نہیں پہنچ پارہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ یا اس سڑک کی مرمت کی جائے یا پھر متبادل سڑک جلد از جلد بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر سڑک رابطہ وجود میں نہیں لایا گیاتو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔
 
 
 
 
 

بیروزگاری نوجوانوں کے حسین سپنوں پر بھاری | پونچھ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان محنت مزدوری کرنے پر مجبور

 عشرت حسین بٹ
منڈی// سرحدی ضلع پونچھ میں بھی متعدد اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ سرکاری نوکریاں نہ ملنے کے بعد مزدوری پیشہ اپنائے ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پال سکیں۔ ضلع پونچھ میں متعدد نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں نے آرٹس اور سائینس مضامین میں ماسٹرس ڈگریاں حاصل کی ہیں اور سرکاری نوکری نہ ملنے پر مزدوری کر کے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ تحصیل منڈی کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ عمار احمد نامی ایک نوجوان نے کشمیر عظمی کوبتایاکہ انہوں نے فارسی میں ماسٹرس ڈگری حاصل کی ہے اور ساتھ میں انہوں نے بی ایڈ کا امتحان بھی اچھے نمبرات سے پاس کیا ہے جس کے بعد متعدد بار سرکاری نوکری کے لیے بھی فارم بھر مگر ابھی تک انہیں سرکاری ملازمت نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے انہیں محنت مشقت کر کے اعلیٰ تعلیم دلوائی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اب وہ نوکری نہ ملنے کے باعث دن بھر محنت مزدوری کرکے اپنے والدین کااور اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جیسے سینکڑوں نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے مزدوری کر کے اپنے اہل و عیال کا پیٹ پال رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ ایسے بھی نوجوان ہیں جو اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے عمر کی بالائی حد بھی عبور کر چکے ہیں۔ایسے متعدد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے لیے جامع پالیسی کے تحت نوکر یاں فراہم کی جائیںتاکہ وہ بہتر ڈھنگ سے اپنی زندگی گزار سکیں۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

گندوہ میں سکوٹی حادثہ، دو نوجوان شدید زخمی

May 13, 2025
خطہ چناب

گول بازار پارکنگ میں تبدیل | بس اسٹینڈ کہاں گیا، سیاسی لیڈران کے وعدے وفانہ ہوئے

May 13, 2025
خطہ چناب

بانہال میں مختصر قیام کے بعد چیف سیکرٹری جموں روانہ ڈاک بنگلہ بانہال میں ضلع حکام سے ملاقات کی

May 13, 2025
خطہ چناب

قومی شاہراہ پر ٹریفک16گھنٹوںکے بعد دوبارہ بحال ماروگ میں شاہراہ کو دوطرفہ بنانے کیلئے کام جاری :پروجیکٹ ڈائریکٹر

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?