کراچی// پاکستان کے صوبہ سندھ کی راجدھانی کراچی میں واقع ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم8 افراد جاں بحق اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔
جیو نیوز نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) معین الدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گذشتہ روز کراچی میں برف اور کولڈ اسٹرویج فیکٹری میں پیش آیا ہے۔
معین الدین کے مطابق دھماکے سے عمارت تباہ ہوگئی اور فیکٹری کے آس پاس بھی نقصان ہوا ہے۔
جیو کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
فیکٹری کے ملبے کے نیچے متعدد لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔بچاو¿ مہم جاری ہے۔