سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کنی گام امام صاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان گذشتہ روزچھڑنے والی تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک طرفین کے درمیان رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوو¿ں کے چھپنے کی اطلاعات موصول ہونے پر فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گذشتہ روز کنی گام امام صاحب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں وہاں معرکہ چھڑ گیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک یہ معرکہ آرائی جاری تھی۔