سری نگر// وادی کشمیر میں گذشتہ زائد از دو ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری متوقع ہے اور 29 دسمبر تک موسم خراب رہ سکتا ہے تاہم بعد ازاں موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔