سرینگر//سرینگر کے رہنے والے ایک19سالہ نوجوان کو پیر کے روزسیاحتی مقام پہلگام میں پر اسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مبشر سجاد ڈار ولد سجاد احمد ڈار ساکن نوپورہ، سرینگر اپنے دوستوں کے ہمراہ گذشتہ روزپہلگام گیا تھا۔
مبشر آج صبح نہیں جاگا جس کے بعد اُسے اننت ناگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اب اُس کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے تاکہ اُس کے موت کی وجہ کا پتہ لگایا جاسکے۔