سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین برعکس وادی کشمیر کے میدانی علا قوں میں جہاں موسم خشک ہے وہیں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 28 دسمبر کی شام تک کہیں کہیں موسم ناساز گار رہ سکتا ہے تایم بعد ازاں29 دسمبر سے 3 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
وادی کشمیر میں پیر کو چلہ کلان کے آٹھویں روز بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہا اورسورج بھی بیشتر اوقات نمودار رہا اور شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔