جموں// جموں میںپولیس نے نروال علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے دو ہینڈ گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں پولیس زون کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے نروال علاقے میں قومی شاہراہ بائی پاس پر گذشتہ شام پولیس کی ایک ٹیم نے ناکہ لگایا تھا اور حسب معمول گاڑیوں کی چیکنگ ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران شام دیر گئے قریب ساڑھے سات بجے ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا اور اس نے ناکے سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرکے اس شخص کو دھر لیا۔
بعد میں اُس کی تحویل سے دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔