سرینگر//سرمائی دارالحکومت جموں میں منگل کو گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے یہاں تک کہ ہوائی سروس بھی متاثر ہوئی اور کئی اڑانیں منسوخ جبکہ سات میں تاخیرہوئی۔
جموں ائر پورٹ ڈائریکٹر پریاوت رنجن بیوریا کے مطابق دھند کے نتیجے میں کم روشنی کے باعث ابھی تک ہوائی سروس پوری طرح بحال نہیں ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح چار اڑانوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ کئی ایک میں تاخیر ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبح نو بجے جموں ائر پورٹ پر روشنی بہت ہی کم تھی تاہم بعد میں ایک بجے اس میں کچھ بہتری آئی۔