سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردی میں مزید اضافہ درج ہوا ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 2 جنوری سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے پیش نظر 4 اور5 جنوری کو درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری متوقع ہے۔