منجاکوٹ//ایس ڈی پی او منجاکوٹ نثار احمدخواجہ نے گھمبیر مغلاں میں لوگوں کو کووڈ کے بارے میںآگاہ کیا۔ آفیسر نے لوگوں سے کہا کہ عالمی وباء سے بچنے کے لیے گورنمنٹ کی جانب سے جو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے،ان پر عمل کیاجائے تاکہ عالمی وباء سے بچا جاسکے۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ منجاکوٹ پولیس ہر وقت لوگوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہے تاکہ پولیس اور لوگوں کے درمیان اچھا رشتہ قائم رہ سکے۔ اس موقعہ پر لوگوں نے مذکورہ افسر کو علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ،غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی اور پی ایچ سی گھمبیر مغلاں میں ماسک سینیٹائزر دیگر ضروری اشیاء کی کمی کے بارے میں جانکاری دی ۔