سری نگر// شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں پیر کے روز تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون سیاح کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں ہوٹل روئل پارک میں قیام پذیر تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون سیاح کو پیر کے روز نازک حالت میں پبلک ہیلتھ سینٹر گلمرگ پہنچایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو پی ایچ سی گلمرگ سے سب ضلع ہسپتال ٹنگمرگ ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔