سرینگر//دانشگاہ کشمیر نے منگل کو اعلان کیا کہ کل اور پرسوں یعنی بدھ اور جمعرات کو یو جی اور بی ڈی ایس کے امتحانات ملتوی کئے جاتے ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد اے ناوچو کے مطابق یہ فیصلہ موسم کی مسلسل خرابی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایس فائنل اور یو جی چھٹے سمسٹر کیلئے جو امتحانات جمعرات کو لئے جانے والے تھے اُنہیں بھی ملتوی کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی شدہ امتحانات کے انعقاد کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔