پلوامہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کو7 روز بعد کم رفتار والی انٹر نیٹ سروس بحال کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ لاو ے پورہ سرینگر جھڑپ میں جو تین نوجوان جاں بحق ہوئے تھے اُن کا تعلق پلوامہ اور شوپیان اضلاع سے تھا۔
لاوے پورہ معرکہ آرائی کے بعد دونوں اضلاع میں انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی تھی ، تاہم شوپیان میں تین روز بعد ہی سروس کو بحال کیا گیا جبکہ پلوامہ میں یہ سروس آج تک بند تھی۔
جموں کشمیر میں دو اضلاع کو چھوڑ کر فور جی انٹر نیٹ سروس اگست2019سے بند ہے۔