سرینگر//وادی کشمیر بدھ کومسلسل چوتھے روز باقی ماندہ دنیا سے کٹ کر رہ گئی جہاں بھاری برفباری نے معمولات کو ٹھپ کررکھا ہے۔
اس دوران جنوبی ضلع کولگام میں بد ھ کو حکام نے بتایا کہ برفانی تودے گر آنے والے ایک علاقے سے22گھرانوں کو بحفا ظت نکال کر ایک سکول میں پہنچایا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کنڈ کے ماریسل نالہ علاقے میں 22گھرانوں کو بحفاظت نکال کر ایک سرکاری سکول میں رکھا گیا ہے۔ان گھرانوں کا تعلق اُس علاقے سے ہے جہاں پسیاں گر آنے کا خطرہ ہے ۔
وادی کشمیر میں گذشتہ تین روز سے بھاری برفباری ہوئی ہے جس سے یہاں کے معمولات ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔
موسم کی خرابی کے باعث آج مسلسل چوتھے روز ہوائی سروس معطل رہی جبکہ سرینگر ۔جموں شاہراہ بھی بند پڑی ہے۔